رہنمائی کے معنی

رہنمائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَہ (فتحہ و مجہول) + نُما + ای }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |رہنما| کے ساتھ |ئی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے |رہنمائی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

رہنمائی کے معنی

١ - راہ نمائی، رہبری، ہدایت۔

"ملک کے مختلف حصوں کے دفتروں کے لیے حوالہ اور رہنمائی کا کام دیتے ہیں۔" (١٩٨٥ء، بھارت میں قومی زبان کا نفاذ، ١٩٣)

شاعری

  • اے مرے خضر رہ نما اے عشق
    تھام لے ہاتھ رہنمائی کر