ریختگی کے معنی

ریختگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ریخ (ی مجہول) + تَگی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |ریخت| کے ساتھ |گ بدل ہ| لگا کر |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے |ریختگی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٨ء کو"بے تخم نباتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

ریختگی کے معنی

١ - ٹوٹ پھوٹ کا عمل، کسی شے کا وہ حصہ جو ٹوٹ کر الگ ہو گیا ہو۔

"افزائش نسل خلیاتی تقسیم یا اجزائی تقسیم یعنی ریختگی سے ہوتی ہے۔" (١٩٦٨ء، بے تخم نباتیات، ٤٢)