ریشم کا کیڑا کے معنی

ریشم کا کیڑا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رے + شَم + کا + کی + ڑا }

تفصیلات

iپہلوی زبان کے لفظ |ابریشم| کی تخفیف |ریشم| کے بعد |کا| بطورِ حرفِ اضافت لگا کر سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم جامد |کیڑا| ملنے سے مرکب اضافی بنا (کیڑا مضاف اور ریشم مضاف الیہ)۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٠٧ء کو "مصرف جنگلات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

ریشم کا کیڑا کے معنی

١ - چھوٹا کیڑا جو شہتوت کے درخت پر پالا جاتا ہے اس کے لعابِ دہن سے ریشم کا تار حاصل کیا جاتا ہے۔

"ریشم کے کیڑوں کی . پرورش کے لیے بڑی محنت درکار ہوتی ہے۔" (١٩٨٦ء، جدید عالمی جغرافیہ، ٢٦٥)