ریل پیل کے معنی
ریل پیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ریل (ی مجہول) + پیل (ی مجہول) }
تفصیلات
iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |ریل| کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ |پیلنا| کا حاصل مصدر |پیل| ملانے سے مرکب کیا گیا ہے جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٣ء میں "کلیات منیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دھکا پیل","دھکم دھکا","ریل چیل","ریلم ریلا","کثرت (کرنا ہونا کے ساتھ)"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث )
ریل پیل کے معنی
١ - کثرت، بہتات، زیادتی۔
"اس وقت نہ بڑے تجارتی مرکز تھے نہ دولت کی ریل پیل تھی۔" (١٩٨٧ء، اک محشرِ خیال، ٢٠٩)
٢ - دھکم دھکا، بھیڑ، مجمع۔
"شور و غل، ریل پیل، دھکم دھکا عام تھی۔" (١٩٦٨ء، ماں جی، ٦٤)
ریل پیل english meaning
A continuous line (of people)crowdthrong; abundanceprofusionabundance (of)boastbraglarge numbersplenty (of)
شاعری
- کیوں عبث بیٹھا ہے ڈالے کان میں غفلت کا تیل
خلق میں کیا کیا مچی ہے سبزیوں کی ریل پیل
محاورات
- دیکھا میر داد تیرا رمبہ۔ گاجروں کی ریل پیل ۔ روٹیوں کا چمبا