رینجر کے معنی

رینجر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رین (ی مجہول) + جَر }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم فاعل ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٦٢ء میں "آفت کا ٹکڑا" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Ranger "," رینْجَر"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : رینجرز[رین (ی مجہول) + جَرْز]
  • جمع غیر ندائی : رینْجَروں[رین (ی مجہول) + جَروں (و مجہول)]

رینجر کے معنی

١ - سوار (سوار فوج)، کسی علاقے کی حفاظت کے لیے متعین کردہ فوجی جو اکثر تیز رفتار گاڑیوں پر نقل حرکت کرتے ہیں۔

"رینجرز کی سالانہ پریڈ سے گورنر کا خطاب۔" (١٩٦٦ء، جنگ کراچی، ٣٠ | ٧:١٠٨)

٢ - محکمہ جنگلات کا افسر۔

"رینجر کو بھی روز بے کی موجودگی سے عیش کر کرانا ہوا نظر آیا اس نے فوراً دو فاریسٹ گارڈ بھیجے۔" (١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ٣١٤)

Related Words of "رینجر":