رینگنا کے معنی

رینگنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رِینْگ + نا }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ ایک مصدر ہے۔ اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٠ء میں "فسانہ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آہستہ آہستہ چلنا","بیل وغیرہ کا ڈکارنا","پیٹ کے بل چلنا","جوؤں کا چلنا","جوں کی چال چلنا","چیونٹی کا چلنا","گدھے کا بولنا","گدھے کی طرح آواز نکالنا","گھٹنوں کے بل چلنا","کیڑوں کا چلنا"]

اسم

فعل لازم

رینگنا کے معنی

١ - زمین پر گھسٹ کر چلنے والے جانور جیسے کیڑے مکوڑے ، چیونٹی، جوں وغیرہ کا چلنا۔

 کیڑوں کی طرح پیٹ کے بل رینگ کر اُن کو شکریہ کے دے تار کہ قانون یہی ہے (١٩٢٢ء، بہارستان، ٢٢٤)

٢ - آہستہ آہستہ چلنا، جوں کی چال چلنا۔

"مریل سی گھوڑی . پھونک پھونک کر قدم رکھتی تھی تو اِکہّ رینگتا تھا۔" (١٩٧٥ء، بدلتا ہے رنگ آسماں، ٧)

رینگنا english meaning

to creepcrawlcreepretrogression [A]

محاورات

  • کان پر جوں تک نہ چلنا (یا رینگنا)
  • کان پر جوں نہ پھرنا۔ رینگنا