ریڈیائی کے معنی
ریڈیائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رے + ڈِیا + ای }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم |ریڈیو| کے |و| کو حذف کر کے |آئی| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے |ریڈیائی| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "آواز" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برق مقناطیسی لہر","بے تار"]
ریڈِیو ریڈِیائی
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
ریڈیائی کے معنی
١ - ریڈیو سے متعلق یا منسوب، لاسلکی نظام مواصلات، فضائی لہروں کے ذریعہ پیغام رسانی۔
"شاید آپ جانتے ہوں کہ ریڈیائی نظام مواصلات میں استعمال ہونے والے ہیٹرو ڈائن طریقے کا انحصار بھی ضربوں پر ہے۔" (١٩٦٧ء، آواز، ٢٢٦)