ریگستان کے معنی

ریگستان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رے + گِس + تان }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد |ریگ| کے آخر پر لاحقۂ ظرفی ظرفیت |ستان| لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٦ء میں "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بالو کی زمین","چٹیل میدان","ریت کا ملک","ریتلا میدان"]

اسم

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : ریگِسْتانوں[رے + گِس + تانوں (و مجہول)]

ریگستان کے معنی

١ - جہاں دور دور تک ریت ہی ریت ہو، ریتلا میدان، صحرا، ریگ زار۔

"چونکہ مغربی حصے قطعی طور پر خشک رہتے ہیں اس لیے یہاں ریگستان نمودار ہیں۔" (١٩٦٤ء، معاشی و تجارتی جغرافیہ، ٧١)

ریگستان کے مترادف

ریتلا, ویران

بادیہ, بُھوڑ, بیدا, پھوڑ, تھل, تھلی, ریتلا, صحرا, ویران

ریگستان english meaning

a sandy placea strand

شاعری

  • ریگستان میں جاکے رہیں یا سنگستاں میں ہم جوگی
    رات ہوئی جس جاگہ ہم کو ہم نے وہیں بسرام کیا

Related Words of "ریگستان":