زبان زد عام کے معنی
زبان زد عام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زُبان + زَدے + عام }
تفصیلات
iفارسی زبان کے اسم |زبان| کے ساتھ |زدن| مصدر کا حاصل مصدر |زد| اور عربی زبان سے ماخوذ اسم |عام| لگانے سے مرکب توصیفی |زبان زد عام| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩١٢ء کو "فلسفیانہ مضامین" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( واحد )
زبان زد عام کے معنی
١ - عام طورر پر مشہور معروف۔
"ان کی . کمزوریاں . اس وقت زبان زد عام نہ تھیں" (١٩٧٧ء، میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا، ١٠٠)