زبردست کے معنی

زبردست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَبَرْ + دَسْت }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برے رُتبے والا","بہت بڑا لایق","تسلط جمانے والا","جابر ظالم","زور آور","شاندار پُروقار","شکتی مان","طاقت ور","غلبہ و قوّت رکھنے والا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : زَبَرْدَسْتان[زَبَر + دَس + تان]

زبردست کے معنی

١ - غلبہ و قوت رکھنے والا، تسلط جمانے والا، زورآور۔

"زبردست کے مقابلہ میں کمزور کے سر اٹھانے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔" (١٩٥٤ء، اکبرنامہ، ٩٣)

٢ - مضبوط، قوی، طاقت ور۔

"یہ دور چھوٹی چھوٹی بادشاہتوں اور آئے دن کے خلفشار میں زبردستوں اور زیردستوں کے درمیان آویزش کا دور ہے۔" (١٩٧٥ء، توازن، ١٤٩)

٣ - عظیم، بڑے رتبے والا۔

"ان دو زبردست شخصیتوں کے وسط میں سیٹھ چھوٹانی صاحب کا بٹھایا جانا ان لوگوں کو گوارا نہ تھا۔" (١٩٢٢ء، نقش فرنگ، ١٤)

٤ - شدیدہ سخت۔

"پرسوں زبردست آندھی کے بعد زوردار بارش ہوئی۔" (١٩٦٦ء، جنگ، کراچی، ٦:١٨٠/٣٠)

٥ - شاندار، پروقار، موثر۔

"سر انٹونی میکڈانل لفٹنٹ گورنری پر آئے تو پھر ایک زبردست میموریل پیش ہوا۔" (١٩٣٤ء، حیات محسن، ١٥٣)

٦ - جابر، ظالم۔

"وہ ایسا عادل ہے کہ زیردست اس کی حمایت میں زبردستوں سے نہیں ڈرتے۔" (١٨٠٥ء، آرائش محفل، افسوس، ٢٨٢)

زبردست کے مترادف

جبار, بھاری, غالب, قاہر

بالادست, بڑا, بہتر, جابر, جبار, جیّد, زورآور, سخت, شدید, طاقتور, ظالم, عظیم, فاتح, قاہر, قوی, مضبوط, موثأر, ڈاہذا

زبردست کے جملے اور مرکبات

زبردست سورما

زبردست english meaning

vigorousviolentpowerfulvictoriousoppressiveabidedwellhave sex relations with him (also میں بسنا men bas|na) be scented withinhabitlive in husband|s homeresidesettletyrannical

شاعری

  • کیا زبردست آب ودانہ ہے گہرکا دیکھنا
    نکلا دریا سے تو کیسا جلد پہنچا کان میں
  • حق جس کی طرف ہے وہ زبردست رہا ہے
    سچ ہے کہ بڑے بول کا سرپست رہا ہے
  • نیزے کا حر کے ایسا زبردست وار تھا
    بوڑی تلک وہ سینہ اعدا کے پار تھا
  • جنوں کا زبردست اتنا ہے پنجہ
    گریباں کا جس سے نہ اک تار چھوٹا

محاورات

  • زبردست سب کا جنوائی
  • زبردست سے زبردست
  • زبردست مارے اور رونے نہ دے
  • زبردست کا بیگھ سو بسوے کا
  • زبردست کا بیگھہ سو بسوے کا
  • زبردست کا ٹھینگا سر پر
  • زبردست کا ٹھینگا سر پر رہنا
  • زبردست کی جورو سب کی دادی غریب کی جورو سب کی بھابھی
  • زبردست کی جورو سب کی دادی، غریب کی جورو سب کی بھابی
  • زبردست کی لاٹھی سر پر

Related Words of "زبردست":