زرگری کے معنی

زرگری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَر + گَری }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زر| فارسی لاحقۂ فاعلی |گر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |زرگری| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سنار کا پیشہ","سُنار کا پیشہ","سُنار کا کام","وہ خود ساختہ زبان جس میں حروف کے درمیان ز ملا کر بولتے ہیں","وہ ساختہ زبان جو چند آدمی آپس م یں مقرر کرلیں","وہ ساختہ زبان جو چند آدمی آپس میں مقرر کرلیں"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

زرگری کے معنی

١ - زیور بنانے یا ڈھالنے کا کام، دولت کمانا، سنار کا پیشہ، سناری، کیمیا گری۔

"صنعت زرگری کے ماہروں نے تعمیر و ترقی کے نغمے سنا کر اس حسن بے مثال اور لازوال کو مٹا ڈالا۔" (١٩٨٤ء، قلمرو، ١٦)

٢ - دکھاوے کا طرز عمل، نمائشی ملنا جلنا، بناوٹ کی ملاقات۔

"انہوں نے . موقع دیکھا تو فوراً اس جنگ زرگری میں ایم۔ ابن۔ رائے کے ہم نوا بن گئے۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٢١٥)

٣ - عیاری، چالاکی، جعل، فریب۔

 اور ہے زرگری و سیاسی کیوں اسے سر دلبراں کہئے (١٩٨١ء، حرف دل رس، ٥٤)

٤ - ایک طرح کی ساختہ اور وضعی زبان جس میں ایک یا دو حرفوں کے بعد بیچ میں |ز| بولتے ہیں۔

"ان مخترع زبانوں میں زیادہ تر مفصلۂ ذیل زبانوں کا رواج تھا، مثلاً زرگری۔" (١٩١٥ء، مرقع زبان و بیان دہلی، ٣٩)

زرگری english meaning

business of a goldsmithante (chamber)of armpitside (room)the business of a goldsmith

شاعری

  • چاہ کیا بڑی دائی صورت اس کی کیسی ہے
    میں نہیں سمجھتی یہ تیری زرگری کمبخت
  • اس سنارے سیمبر کے کلیونکہ جاؤں ہاٹ میں
    زرگری کر کر بچھا رکھے ہیں کانٹے باٹ میں

Related Words of "زرگری":