زمین دوز کے معنی
زمین دوز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زَمِین + دوز (واؤ مجہول) }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |زمین| کے ساتھ فارسی مصدر |دوفتن| سے مشتق صیغۂ امر |دوز| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب |زمین دوز| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩٣٩ء، کو "افسانۂ پدمنی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک خاص قسم کا خیمہ جس کے چاروں طرف کا کپڑا ہوا سے بچاؤ کے لیے زمین میں دبا دیا جاتا ہے","پوشیدہ گڑھا","تحت الارض","جو زمین کے اندر یا سطح زمین کے نیچے واقع ہو","زمین میں بنا ہوا یا دھسا ہوا","زمین کی سطح کے برابر","زمیں بوس","زیر زمین","زیرِ زمین","وہ کنواں جس کی منڈیریں نہ ہوں"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
زمین دوز کے معنی
"زمین دوز پانی کی سطح اب اونچی ہونی شروع ہوئی" (١٩٧٧ء، معاشی جغرافیہ پاکستان، ٢٨)
"زمین دوز پانی خاموشی سے درختوں اور گھاس کی جڑوں کو سیراب کرتا رہتا ہے اور راہ کی دراڑوں اور دھرتی کی رگوں میں دوڑتا رہتا ہے" (١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)، ٥٨٣:١)
اپنی وحشت سے تو یاں تنگ ہے اے دل ورنہ خیمۂ چرخ کچھ اتنا تو زمیں دوز نہیں (١٧٩٥ء، قائم، دیوان، ١٠١)
"تیل کو پوری طرح جلانے کے لیے اگر اس کی چمنی کو زمین دوز بنایا جائے تو بہتر ہے" (١٩٧٦ء، فن آہن گری، ٢٧)
"کچھ دوستوں نے زمیں دوز طریقے پر نئی تنظیم کے خلاف کا نٹے بچھانے شروع کر دیے" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ٢٤١)
"دھماکے کی آوازیں آنے لگیں، صافاگرا، اچکن تار تار ہوئی اور قادر خان زمیں دوز ہو گئے" (١٩٣٦ء، پریم چند، پریم بتیسی، ٨٧:١)
زمین دوز کے مترادف
زیرزمین
پُختہ, خُفیہ, مضبوط, نامعلوم
زمین دوز english meaning
level with the ground; subterranean