زوایہء انعکاس کے معنی

زوایہء انعکاس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زا + وِیہَ + اے + اِن + عِکاس }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |زاویہ| کے آخر پر |کسرۂ اضافت| لگا کر عربی زبان ہی سے ماخوذ اسم |انعکاس| لگانے سے مرکب اضافی |زوایہ انعکاس| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٧ء کو "عجائب المخلوقات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

زوایہء انعکاس کے معنی

١ - (ہیت) وہ زاویہ جو کسی چیز جیسے کرن کے عکس اور اس کے عمود کے درمیان بنے، زاویہ مراجعت۔

"زاویۂ وقوع زاویۂ انعکاس کے برابر ہوتا ہے" (١٩٦٧ء، آواز، ٢٩١)