زچگی کے معنی

زچگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَچ + گی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زچہ| کی |ہ| کو حذف کر کے |گی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |زچگی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٠ء کو"بیاض مراثی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بچّے جننے کی حالت","بچّے کی پیدائش سے متعلق منائی جانے والی","بچّے کی وِلادت","بچہ جننا","ماں بننا","ماں ہونا","وضع حمل"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

زچگی کے معنی

١ - وضع حمل، بچے کی ولادیت، بچہ جننے کی حالت۔

"افسانہ |پردے کے پیچھے| ایک ایسی ہی عورت کی زچگی اور بچے کی پیدائش کے بارے میں ہے۔" (١٩٨٨ء، افکار، کراچی، جون، ٢٩)

٢ - بچے کی پیدائش سے متعلق منائی جانے والی تقریب۔

"عوام کے گیتوں میں . امن و فارغ البالی کا عکس، خوشی و مسرت و شادمانی کے جذبات، زچگی، چھٹی، چھوچھک . وہ سب کچھ ہے جن سے مل کر اس علاقے کی زندگی بنی ہے۔"١٩٨٦ء، اردو گیت، ٩٦

زچگی english meaning

child-birthbe sold forfetch a high price