زہرقاتل کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Zehar-qatil meanings and details
زہرقاتل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زَہ + رے + قا + تِل }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |زہر| کے آخر پر |کسرہ| اضافت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |قاتل| لگانے سے مرکب اضافی |زہرقاتل| بنا۔ اردو میں اسم صفت اور گاہے اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
زہرقاتل کے معنی
١ - مہلک زہر، ہلاک کر دینے والا زہر، سم قاتل۔
"وہ ادب کے لیے مقصد کو زہر قاتل سمجھتے ہیں اور جمالیاتی مسرت بھی دراصل ادب کا مقصد نہیں۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٨٥)