زہریلی ہنسی کے معنی

زہریلی ہنسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَہ + ری + لی + ہَن (ن مغنونہ) + سی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زہریلی| کے ساتھ ہندی اسم |ہنسی| لگانے سے مرکب |زہریلی ہنسی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "جاپانی لوک کتھائیں" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["طنزیہ ہنسی","ہنسی جو طنز امیز ہو"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

زہریلی ہنسی کے معنی

١ - ہنسی جو طنز آمیز ہو، طنزیہ ہنسی، تمسخر۔

"اس وقت لڑکی کے چہرے پر ایک زہریلی ہنسی تھی۔" (١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ١١٨)