زیر قدم کے معنی

زیر قدم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زے + رے + قَدَم }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زیر| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم |قدم| لگانے سے مرکب توصیفی |زیرقدم| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٦ء کو "انشائے سرور" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پانو کے نیچے","پیر کے نِیچے قدموں میں","خِدمت میں","زیرِ سایہ","سایۂ عاطفت میں"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

زیر قدم کے معنی

١ - پاؤں کے نیچے، پیر کے نیچے قدموں میں۔ (مہذب اللغات)

"جو کچھ دن زندگی کے باقی ہیں قدردان کے زیر قدم گزر جائیں۔" (١٨٨٦ء، انشائے سرور، ١٨)

٢ - خدمت میں، زیر سایہ، سایۂ عاطفت میں۔

شاعری

  • بہت تو نے بہار زندگانی کے مزے لوٹے
    بہت زیر قدم تو نے کیے پامال گل بوٹے
  • وہاں پر ایک مہری تھی سر راہ
    پڑی زیر قدم میرے وہ ناگاہ

محاورات

  • زیر قدم سر ہونا
  • سر زیر قدم ہونا