سابق کے معنی

سابق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سا + بِق }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت اور گاہے متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٢٥ء کو "سیف الموک و بدیع الجمال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مقابلةً) پچھلا","اگلے وقت کا","بڑھا ہوا","ترتیب میں پہلے آنے والا (لاحق کی ضِد)","دیکھئیے: سبق","سبق دینے والا","سبقت لیجانے والا","سبقت لے جانے والا","گُزرا ہوا زمانہ"]

سبق سابِق

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : سابِقِین[سا + بِقِین]
  • جمع غیر ندائی : سابِقِوں[سا + بِقوں (واؤ مجہول)]

سابق کے معنی

١ - (مقابلۃً) پچھلا، متقدم، گزشتہ، ترتیب میں آنے والا، (لاحق کی ضد)۔

"اس کے ساتھ ساتھ تقریر کے لاحق و سابق پر نظر ڈالی جائے۔" (١٩٧٥ء، متحدہ قومیت اور اسلام، ٢٠)

٢ - گزشتہ، گزرا ہوا زمانہ۔

"دام گر کو اپنا وزیر مقرر کیا اور سابق وزیر کو . ہلاک کر دیا۔" (١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ٢٩)

٣ - سبقت لے جانے والا، بڑھا ہوا۔

"رحمت الٰہی اس کے غضب سے سابق ہے، پس سابق کو تقدم ہے۔" (١٨٨٨ء، فصوص الحکم صترجمہ)، ١٥٦)

٤ - سبق دینے والا، استاد، خلیفہ۔ (فرہنگ آصفیہ، مہذب اللغات)

سابق کے مترادف

سلف, متقدم

اُستاد, اگلا, اول, پارینہ, پاستاں, پچھلا, پہلا, پیشیں, خلیفہ, رفتہ, سَبَقَ, قدیم, گزشتہ, گُزشتہ, متقدّم, متقدم

سابق english meaning

Formerprecedinganteriourforegoing

شاعری

  • ہماری تیری مودت ہی دوستداری ہے
    ہزار سابقوں سے سابق ایک یاری ہے
  • کریمہ طاہرہ ام الفضائل درة البیضا
    نبی زادی خدیجہ سابق الاسلام کی دختر

Related Words of "سابق":