سابقہ کے معنی
سابقہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سا + بِقَہ (کسرہ ب مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم صفت |سابق| کی تانیث |سابقہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٨٤ء سے "دیوان درد" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اگلی بیوی","اگلی مُلاقات","پہلی بیوی","جان پہچان","سابِق (دیکھئیے) کی تانیث","قدیم جان پہچان","قدیم رسومات","گزشتہ زمانہ","نام سے پہلے اِضافہ کیا جانے والا کلمہ (تعظیم یا تحقیر کے لیے)","وہ حرف یا کلمہ جو دُوسرے الفاظ کے شروع میں داخل ہو کر ان کے معنیٰ میں کوئی اضافہ کرے جیسے \"امر\" میں ١، بے ضرورت میں بے، گُل رُو میں گُل"]
سبق سابِق سابِقَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : سابِقات[سا + بِقات]
سابقہ کے معنی
"اور عمل سابقہ کو بھی عمل میں لاوے۔" (١٨٤٥ء، خلاصۃ الاعمال، ١٧٨)
"میں کیا بتاؤں اس دوران مجھے کیسی کیسی اندھی روحوں اور گنجے فرشتوں سے سابقہ پڑا۔" (١٩٨٧ء، اک محشرِ خیال، ٩٥)
"سابقہ وہ لفظ جو بعض لفظوں کے پیش تر آ کر ایک مرکب لفظ بناتا ہے، مثلاً گل چیں، گل فروش۔" (١٩٦١ء، فرہنگ اثر، ٤٠٥)
"کوئی شخص دوسرے کو بغیر بھائی کا سابقہ . لگائے مخاطب نہیں کرتا تھا۔" (١٩٦٢ء، ساقی، کراچی، جولائی، ٥٧)
"موجودہ مالی سال تقریباً ختم ہو رہا ہے اس لیے سابقہ منظوری کو دوبارہ ضابطے کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے۔" (١٩٨٤ء، دفتری مراسلت، ٩٠)
سابقہ english meaning
The past; ancient right or custom; pre-excellencepre-eminencepriorityprecedercesuperiority; long - standing acquaintancefriendshipintimacyclose intercoursecorrespondence; business (with)transactiondealingscolourfulnessfalse avariciousjuridical knowledgelegal acumenlustfulvariety [A]
شاعری
- تربت میں نکیرین سے کیا بنتی ہے دیکھیں
جلسہ ہے نیا سابقہ ہے پہلے پہل کا