ساتھی کے معنی
ساتھی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سا + تھی }
تفصیلات
iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |ساتھ| کے ساتھ |ی| لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٢٥ء سے "بکٹ کہانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک ساتھ","مُمدو معاون","ہم بزم","ہم جلیس","ہم سبق","ہم صحبت","ہم مجلس","ہم مکتب","ہم نشیں"]
ساتھ ساتھی
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : ساتِھیوں[سا + تِھیوں (و مجہول)]
ساتھی کے معنی
"اگر ہم رسولۖ کا ساتھی کسی فرشتے کو بناتے تو اس کو بھی انسان ہی کی صورت میں بناتے۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٢٠:٣)
اگر شوق کی پیاس سچی ہے ساتھی تو بالو سے بھی لہر اٹھتی ہے ساتھی (١٩٨٠ء، جمیل، فکر جمیل، ١٤٧)
امید صبر و تحمل سے دل کو بیجا تھی نہ ساتھ دے سکے فرقت میں چل دیئے ساتھی (١٩٠٩ء، جلال (مہذب اللغات))
ہے بنایا حسن نے جو ہاتھی اس کا آفاق میں نہیں ساتھی (١٨١٠ء، مثنوی ہشت گلزار، ٣٠)
ساتھی کے مترادف
رفیق, ساجھی, شامل, صاحب, جلودار, جلیس, صحابی, سنگی, حلیف, حواری, جوڑا, لنگوٹیا
اکٹھے, بیلی, جلیس, حبیب, دوست, رفیق, ساجھی, سنگتی, سنگی, شامل, شریک, مِتر, مددگار, مصاحب, میلی, ندیم, ہمراہ, ہمراہی, یار
ساتھی english meaning
Companioncomradeassociateattendantfollower; allyaccomplicesupportermassacre
شاعری
- دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو - میں اُس سے جھوٹ بھی بولوں تو مجھ سے سچ بولے
مرے مزاج کے سب موسموں کا ساتھی ہو - کنارا دوسرا دریا کا جیسے
وہ ساتھی ہے مگر محرم نہیں ہے - سب رہ گئے جو ساتھ کے ساتھی تھے نظیر آہ
آکر کے تئیں ہنش اکیلا ہی سدھارا - ساتھی سب چھوٹ گئے ساتھ نہ چھوڑو بھائی
پاؤں اب تھک گئے ہیں ہاتھ نہ جوڑو بھائی - آنکھیں جو چیر چیر کے دیکھا ادِھر اَدھر
تادور کوئی دوست نہ ساتھی پڑا نظر - سب لوگ ہیں براتی نیتر ہو یا ہو ناتی
ہیں جیتے جی کے ساتھی پہچان جان والے - لوگوں کی نبضیں توٹٹولو کچھ سربستہ راز تو کھولو
بولو بولو کچھ تو بولو آخر چپ کیوں ہوگئے ساتھی - عقل و ہوش و صبر و تسکین رم ہوئے سب عشق میں
ہائے سب ساتھی مرے بچھڑے میں تنہا ہو گیا - کس کو ہے فن شعر میں مجھ ساتھی ہمسری
قطرہ نہ پاوے پیش لب گنگ رنگ ڈھنگ
محاورات
- برے وقت کا (اللہ بیلی) کون ہے جز خدا۔ برے وقت کا کوئی ساتھی (شریک) نہیں
- برے وقت کا کوئی ساتھی نہیں
- برے کا ساتھی کوئی نہیں
- بنی کے سب (سو) ساتھی بگڑے کا کوئی بھی نہیں۔ بنی کے سب یار ہیں۔بنی کے سو سالے بگڑی کا ایک بہنوئی بھی نہیں
- جنم کے ساتھی ہیں کرم کے ساتھی نہیں
- چھونچھا کا سنگ نہ ساتھی بھیلا دوارے جھوم لے ہاتھی
- حق کا ساتھی خدا ہے
- ساتھوں (٢) تو وہی بھلا جو دھر دے تجھاں بچا، واکو ساتھی مت کہو جو چھوڑے دھم ماں جا
- ساتھی ایسا چاہئے جو سارا ساتھ نبھائے۔ ساتھ نہ اس کا لیجئے جو دکھ بچ کام نہ آئے
- ساتھی تو وہی بھلا جو دھردے تجھاں پجا۔ وا کو ساتھی مت کہو جو چھوڑا دھم ماں جا