ساحرانہ
{ سا + حِرا + نَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |ساحر| کے ساتھ |انہ| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٨ء سے "ارمغان حجاز" میں مستعمل ملتا ہے۔
["ساحِر "," ساحِرانَہ"]
اسم
صفت نسبتی ( واحد )
ساحرانہ کے معنی
١ - جادوگروں کا سا، پر فریب۔
"وہ دشمن کے شیطانی حربوں اور ساحرانہ ہتھکنڈوں کو اپنے عیارانہ کرتبوں سے شکست دیتا ہے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٢٨)