ساختہ پرداختہ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Saakhta-pardakhta meanings and details

ساختہ پرداختہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ساخ + تَہ + پَر + داخ + تَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |ساختہ| کے ساتھ مصدر |پرداختن| سے صیغہ حالیہ تمام |پرداختہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٩١ء سے "کلیات حسرت (جعفر علی)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بنایا ہوا","تربیت کردہ","تربیت یافتہ","تیّار کیا ہوا","جسے پال پوس کر بڑا کِیا گیا ہو","سنوارا ہوا","مُرَتّب کردہ","وضع کردہ"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

ساختہ پرداختہ کے معنی

١ - جسے پال پوس کر بڑا کیا گیا ہو، تربیت کردہ، سنوارا ہوا، تربیت یافتہ۔

"سنگھ بابو بھی پرانی سیاست کے پروردہ اور نئی پالیسی کے ساختہ پرداختہ تھے۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ١٦)

٢ - بنایا ہوا، تیار کیا ہوا، وضع کردہ، مرتب کردہ۔

"یہ وفاق . ولندیزیوں کی ساختہ پرداختہ پندرہ ریاستوں پر مشتمل تھا۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣٩٢:٣)

٣ - کرتوت، کوتک۔

"اس کو ان کا ساختہ پرداختہ سب منظور ہے۔" (١٨٩٨ء، فرہنگ آصفیہ، ٥:٣)

ساختہ پرداختہ or Saakhta-pardakhta english Translation

Done and effected; anything done or had doneactdeeddone and effectedfakedmade upmovewalk

محاورات

  • ساختہ پرداختہ ہونا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!