ساختیات کے معنی

ساختیات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ساخ + تِیات }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |ساخت| کے ساتھ فارسی قوائد کے مطابق |ی| لاحقۂ نسبت اور |ات| بطور لاحقۂ جمع مونث لگانے سے |ساختیات" بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء، کو "نئی تنقید" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

ساختیات کے معنی

١ - ادبی تخلیق کی پرکھ یا تنقید کی ایک شاخ جس میں الفاظ و تراکیب کی حرفی و نحوی ساخت کو بہت اہم خیال کیا جاتا ہے، انگریزی (Structuralism) کا ترجمہ۔

"اسی طرح ساری جدید ادبی و فکر تحریکیں خواہ . کونکریٹ پوئٹری، لسانی تشکیلاتخ ساختیات یا اسلوبیات ہو، ہمارے ادب کے وجود کا حصہ بنی ہیں یا بن رہی ہیں۔" (١٩٨٣ء، نئی تنقید، ١٠٧)