سادگی پسند
{ سا + دَگی + پَسَنْد }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سادگی| کے ساتھ فارسی اسم |پسند| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨١ء سے "آسماں کیسے کیسے" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
سادگی پسند کے معنی
١ - تصنع و بناوٹ سے دور بھاگنے والا، سادہ طبیعت۔
"اخگر مراد آبادی سادہ لوح اور سادگی پسند تھے۔" (١٩٨١ء، آسماں کیسے کیسے، ٢١٠)