سادہ نگاری
{ سا + دَہ + نِگا + ری }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سادہ| کے ساتھ |نگاشتن| مصدر سے صیغہ امر|نگار| بطور لاحقۂ فاعلی کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٣ء سے "نقد الادب" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
سادہ نگاری کے معنی
١ - سہل نگاری، آسان لکھنا، عام فہم تحریر۔
"سادہ نگاری کا . میلان نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے اس میں فورٹ ولیم کالج . کو بھی خاصا دخل ہے۔" (١٩٨٧ء، فورٹ ولیم کالج، تحریک اور تاریخ، ١٥٩)