ساغر و مینا کے معنی
ساغر و مینا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سا + غَرو (واؤ مجہول) + می + نا }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |ساغر| کے ساتھ حرف عطف |و| لگا کر اسم |مینا| لگانے سے مرکب عطفی |ساغر و مینا| بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٩ء کو غالب کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
ساغر و مینا کے معنی
١ - پیالہ و صراحی، شراب کا سامان، شراب کے برتن۔
آنکھوں سے پیا کرتے ہیں وہ دیر مغاں میں زاہد کے لیے ساغر و مینا نہیں ہوتے (١٩٨٤ء، چاند پر بادل، ١٠١)