ساقیء کوثر کے معنی

ساقیء کوثر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ساقی + اے + کَو (و لین) + ثَر }

تفصیلات

iعربی زبان میں اسم |ساقی| کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |کوثر| لگانے سے مرکب اضافی |ساقی کوثر| بنا۔ اس ترکیب میں |ساقی| مضاف ہے اور |کوثر| مضاف الیہ ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

ساقیء کوثر کے معنی

١ - روز قیامت جنتیوں کو مشہور نہر کوثر کی شراب پلانے والا، (کنایۃ) حضور رسالت ماب (صلی اللہ علیہ وسلم) و نیز بعض کے خیال میں حضرت علی کرم اللہ وھہہ کی ذات مبارک ہے۔

 دم میں کر دیں گے انہیں ساقی کوثر سیراب آبرو پائیں گے محشر میں محبان علی (١٨٧٠ء، الماس درخشاں، ١٩٠)

ساقیء کوثر english meaning

["time; an hour; a short time; a minute; a moment; a clock","a watch"]