سال خوردہ کے معنی
سال خوردہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سال + خُر (و غیر ملفوظ) + دَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سال| کے بعد | خوردن| مصدر سے صیغہ حالیہ تمام |خوردہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٤٩ء سے "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آزمودہ کار","برتا ہوا","پیرانہ سال","تجربہ کار","زمانہ دیدہ","سال دیدہ","گرم و سرد چشیدہ"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
سال خوردہ کے معنی
١ - بوڑھا، معمر، تجربہ کار، خرانٹ۔
وطن سے گیا تو جواں سال تھا وہ مگر سال خوردہ تھا جب گھر کو لوٹا (١٩٨٥ء، خواب در خواب، ١٨٦)
٢ - کہنہ، پرانا دھرانا، دیر تک سینت کر رکھا ہوا؛ برتا ہوا؛ مستعملہ۔
"سال خوردہ تانگے کی گھڑ گھڑاہٹ سنی۔" (١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ٢٠٩)
سال خوردہ english meaning
Old in yearsoldaged; worn-out; experienced