سالم الاعضا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word saalim-ul-aaza meanings and details
سالم الاعضا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سا + لِمُل (ا غیر ملفوظ) + اَع + ضا }
تفصیلات
iعربی زبان میں اسم صفت |سالم| کے بعد |ال| بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم |عفو| کی جمع |اعضا| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٧٠ء سے "اردو نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جس کے تمام اعضا درست ہوں"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
سالم الاعضا کے معنی
١ - تندرست، جس کے تمام اعضا درست ہوں۔
"محکمہ جنگ نے اٹھارہ برس سے زائد عمر والے تندرست سالم الاعضا مردوں کو بھی جبریہ بھرتی کرنا ہی مناسب بلکہ ضروری سمجھا۔" (١٩٧٠ء، اردو نامہ، کراچی، ٩٠:٣٥)