سامنا کے معنی

سامنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سام + نا }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو"قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س ۔ سَتُمکھ)","آمنا سامنا","اگلا حِصّہ","بے پردگی","بے حجابی","چار آنکھیں","مقابلہ میں","مُنھ کی طرف کا رُخ","مُٹھ بھیڑ","نظارہ گاہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

سامنا کے معنی

١ - مواجہہ، روبرو، بالمقابل، آمنا سامنا۔

 دکھانا خوب خوب اے واعظو یوں زور تقاری مگر جب سامنا باطل کا ہو، خاموش ہو جانا (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٣٦)

٢ - مقابلہ، ٹکراؤ، جنگ۔

 گدا و شاہ کا ہے سامنا کیا ہمارا اون کے آگے تذکرا کیا (١٨٩٦ء، تجلیات عشق، ٤٠)

٣ - ملاقات، مڈبھیڑ، لقا۔

 دیکھ کر ہم کو چھپ گئے تھے کیوں? پوچھ لیں گے جو سامنا ہو گا (١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ١٨)

٤ - آگا، منھ کی طرف کا رخ، اگلا حصہ، اگاڑی۔

"ایک آدمی بیٹھ کر جہاز کا سامنا دیکھتا رہتا تھا۔" (١٩٣٥ء، عربوں کی جہاز رانی، ٨)

٥ - بے پردگی، بے حجابی۔

 نہ کیجے دوپٹہ سے غیروں میں پردہ خبر بھی ہے کچھ سامنا ہو رہا ہے (١٩٢٤ء، ثمرہ فصاحت، ٤٥١)

٦ - برابری، گستاخی۔ (نوراللغات، مہذب اللغات، فرہنگ آصفیہ)

سامنا کے مترادف

آگا, برابری, اگاڑی

آگا, اگاڑی, بالمقابل, برابری, جنگ, جھگڑا, روبرو, سامنے, گُستاخی, لِقاء, لڑائی, مخالفت, مقابلہ, ملاقات, ملنا, مواجہہ, موہرا, مڈبھیڑ, میل, ٹکراؤ

سامنا english meaning

Encounteringconforontingfacingfrontoppositiondemolishdestroydial. بھگو bhag|goo بھگیلا bhage|lawork havoc with

شاعری

  • اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو
    میں ایک دریا کے پار اُترا تو میں نے دیکھا
  • مجھے بھی سامنا ہے کربلا کا
    مرا سر بھی اچھلنا چاہتا ہے
  • بھیڑ میں اک اجنبی کا سامنا اچھا لگا
    سب سے چھپ کر وہ کسی کا دیکھنا اچھا لگا
  • سامنا جلوہ معشوق کا اللہ اللہ
    ہے یہی وقت کہ بس آپ میں انساں نہ رہے
  • سامنا اس سے ہوا تو بھی نگاہیں نہ ملیں
    اٹھ گئے پردے مگر آنکھ کا پردہ نہ گیا
  • خدا جانے کہ ہے کس برق وش کا سامنا مجکو
    کہ میں کچھ بیٹھے بیٹھے خود بخود آنکھیں جھپکتا ہوں
  • تری رگاہ کے ذروں سے ہے جب سامنا ہوتا
    حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں مہر تاباں کو
  • یہ رعب عشق ہے جب سامنا ہوا اپنا
    حواس اڑ نچھو ہوئے عقل میں فتور ہوا
  • تمھارا سامنا کرجائے کیا منہ
    مقابل ہو تو مہ چادر پھرائے
  • قمار خانہ ہے بزم دنیا، بڑے کھلاڑی کا سامنا ہے
    گنوائی پونجی گرہ سے اپنی یہاں ذرا بھی جو چال چوکا

محاورات

  • اجل کا سامنا ہونا
  • سامنا ہونا
  • مصیبت کا سامنا پڑنا

Related Words of "سامنا":