سانجھ کے معنی
سانجھ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سانْجھ (ن مغنونہ) }
تفصیلات
١ - شام، سورج ڈوبنے کا وقت۔, m["جھٹ پٹا","جھٹ پُٹا","راہ رسم","سورج ڈوبنے کا وقت","سورج ڈوبنے کے وقت سے اندھیرا ہونے تک"]
اسم
اسم ظرف زمان
سانجھ کے معنی
١ - شام، سورج ڈوبنے کا وقت۔
سانجھ english meaning
dusk
شاعری
- جھانجھ کے سننے کی رہی ہے جھانجھ
صبح جوں توں کے ہم کریں ہیں سانجھ - گھنٹیوں کی جھنن بھی سانجھ سے
نہیں لاتی سندیسا آرتس کا - گوری سووے سیج پر اور مکھ پر ڈارے کیس
چل خسرو گھر آپنے سانجھ بھئی چوندیس - سانجھ سمے کی چھایا بیری، اُس کا ناش وناش ہوا
دُھند کا پھندا جگ جگ پھیلا، اندھا نیل آکاش ہوا - سانجھ آئی و یو دن ہی ہوا فکر میں آخر
وہ دلبر جادو گر صیاد نہ آیا
محاورات
- ایک تو موا ان بھاتا دوسرے سہی سانجھ کو آتا
- ایک تو موا ان بھایا تھا دوسرے سہی سانجھ آتا تھا
- بڑبک برکے سانجھے بچھونا
- بھورے بھلائے سانجھ گھرے آوے۔ او بھلیل نہ کہلاوے
- تڑکے کا بھولا سانجھ کو آئے تو بھولا نہیں کہلاتا
- جس گھر بڈے نہ بوجھئیں دیپک جلے نہ سانجھ۔ وہ گھر اجڑ جائیں گے جن کی تریا بانجھ
- جس گھر ہوئے کچلیا ناری سانجھ بھور ہو اس کی خواری
- دھرنی کی ماں سانجھ
- سانجھ جائے اور بھور آئے۔ وہ کیسے نہ چھنال کہائے
- سانجھی چلی سانجھ سے ساتھ بسنتا پوت۔ مادھو بھی تو جات ہے باندھ کمر کو سوت