سانحہ کے معنی
سانحہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سا + نِحَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["واقعہ ہونا","برے معنوں میں استعمال ہوتا ہے","کسی بات مجازاً خبر بد کا ظہور"]
سنح سانِحَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : سانِحے[سا + نِحے]
- جمع : سانِحے[سا + نِحے]
- جمع غیر ندائی : سانِحوں[سا + نِحوں (واؤ مجہول)]
سانحہ کے معنی
١ - پیش آنے والا واقعہ، (عموماً اندوہناک) واقعہ، حادثہ۔
"اس کے باوجود پٹھان کالونی میں ایک نہایت ہولناک سانحہ نے جنم لیا۔" (١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ٦٠)
سانحہ کے مترادف
حادثہ, المیہ, واقعہ, وقوع
المیہ, حادثہ, سَنَحَ, صدمہ, واقعہ, وقوع, وقوعہ
سانحہ کے جملے اور مرکبات
سانحہ ارتحال
سانحہ english meaning
an occurrenceeventincidentauthoritycontrollerone wielding power
شاعری
- مصائب اور تھے پر دل کا جانا
عجب اک سانحہ سا ہوگیا ہے - سانحہ یہ ہے کہ میں نے تجھے پاکر کھویا
ورنہ مجھ کو بھی کہاں تھی تری خواہش ایسی - فاصلے پہ رہ کے ملنا بھی مجھے اچھا لگا
تُو بتا آخر تجھے یہ سانحہ کیسا لگا - یہ سانحہ بھی محبت میں بارہا گزرا
کہ اس نے حال بھی پوچھا تو آنکھ بھر آئی