سانپ کے معنی

سانپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سانْپ (ن غنہ) }

تفصیلات

iاصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٤٣٥ء کو "کدم راؤ پدم راؤ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ازسرپ بھنی ، ینگنا","ازسرپ بھنی ینگنا","ایک رینگنے والا جانور جو پتلا اور لمبا ہوتا ہے ٹانگیں نہیں ہوتیں پیٹ کی ہڈیوں کے ذریعے چلتا ہے اور بہت تیز جاتا ہے اس کی بعض اقسام کے منہ میں زہر کی چھوٹی چھوٹی تھیلیاں سی ہوتی ہیں جب کسی کو کاٹ کر پلٹے تو زہر اس کے بدن میں داخل ہوجاتا ہے اور اکثر مارگزیدہ مرجاتا ہے","ستم گر","مضرت رساں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : سانْپوں[ساں + پوں (واؤ مجہول)]

سانپ کے معنی

١ - چکنی رسی کی طرح کا بغیر ہاتھ پاؤں یا ٹانگوں اور پنجوں کے، پیٹ کے بل رینگنے والا موذی جانور جس کی دم پتلی اور جسم چکنا اور پھسلنے والا ہوتا ہے اور جس کی بعض اقسام زہریلی ہوتی ہیں، ناگ، افعی، مار۔

 اک اپنی کشش حسن میں ہے سانپ کے لیکن جو چیز چمکتی ہے وہ زر تو نہیں ہوتی (١٩٨٤ء، چاند پر بادل، ١١١)

سانپ کے مترادف

کالا, ناگ, مار

اجگر, اژدر, اژدہا, افعی, حیہ, سَپ, سرپ, سنپولیا, ظالم, مار, ماموں, موذی, ناگ, کیڑا

سانپ کے جملے اور مرکبات

سانپ کی لکیر

سانپ english meaning

snakeserpentall

شاعری

  • بار بار اُس کی ملاقات کی خواہش کرنا
    عمر بھر سانپ کو سینے سے لگا رکھنا ہے
  • ہوا کا رنگ نیلا ہورہا ہے
    چمن میں سانپ لہرانے لگے ہیں
  • فاختہ کی مجبوری یہ بھی کہہ نہیں سکتی
    کون سانپ رکھتا ہے اس کے آشیانے میں
  • جو آبکار تھے پانی کو وہ ترستے ہیں
    خداکی مار ہے ہونٹوکو سانپ ڈستے ہیں
  • آبرو ہوگی نہ دنیا میں کبھی موذی کی
    آبلہ سانپ کے تالو کا گہر کیا ہوگا
  • کھلا رہا ہے ترے زلف عنبریں کا سانپ
    ہوا ہے ہاتھ میں میرے یہ آستیں کا سانپ
  • ہیئت اگر بیان ہو ثعبان زلف کی
    بھاگے ابھی پتال تلک دم دبائے سانپ
  • پتال میں درازی زلف سیاہ میں
    ہے کوہ و دشت کی طرف آہنگ سانپ کا
  • توں کھولیا وو شاندی زباں چانپ کی
    او چایا پٹاری مگر سانپ کی
  • مے کشوں کو مار دوزخ سے ڈرا مت واعظا
    خود ترے شملے کی صورت ہے جنق سانپ کی

محاورات

  • آستین میں سانپ پالا ہے
  • آستین میں سانپ پالنا
  • ادھلی بہو بلندے سانپ دکھائے
  • اندھیرے گھر میں (ڈھینگر ناچے) سانپ ہی سانپ
  • اوڑن ہار بلینڈے سانپ دکھائے
  • اوڑن ہار بہو بلینڈے سانپ دکھائے
  • ایک تو سانپ نے کاٹا اس پر کھائی افیم
  • ایک کی سیر دو کا تماشا تین کا پیٹنا چار کا سانپا (تین کی موت چوتھے کا جنازہ)
  • بچھو کا منتر نہ جانے‘ بانبی میں ہاتھ ڈالے۔ بچھو کا منتر یاد نہیں سانپ کے بل میں ہاتھ ڈالے
  • برات کی سوبھا باجا۔ ارتھی کی سوبھا (رونا) سانپا

Related Words of "سانپ":