ساون بھادوں کے معنی

ساون بھادوں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سا + وَن + بھا + دوں (واؤ مجہول) }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |ساون| کے ساتھ ہندی زبان کے اسم |بھادوں| کو لگانے سے مرکب |ساون بھادوں| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٧ء کو "میخانۂ الہام" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا جالی کا کام","ایک قسم کا مکان جس کے چاروں طرف جالی کا کام ہوتا ہے اور ہر طرف سے پانی چھوٹتا ہے تو برسات کا موسم معلوم ہوتا ہے","ایک قسم کی آتش بازی","ایک قسم کی آتشبازی","برسات کا پہلا اور دوسرا مہینا جس میں بارش کی کثرت رہتی ہے","دھوپ بھی اور بارش بھی جسے ہند و گیدڑوں کی شادی اور مسلمان پیغمبر کی سواری کہتے ہیں","دھوپ چھاؤں","وہ مکان جس میں چاروں طرف باریک باریک جالیاں لگی ہوئی ہوں اور اس میں نظر کےٹکرانے سے بارش کی سی کیفیت نظر پڑے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

ساون بھادوں کے معنی

١ - برسات کا موسم، بھری برسات۔

 کیا یونہی خشک گزر جائیں گے ساون بھادوں ایر باراں کا اِدھر سے بھی گزر ہے کہ نہیں (١٩٨٧ء، جنگ، یکم ستمبر ،٣)

٢ - جالی دار دیواروں کی عمارت جس کو دیکھنے سے بارش کا سماں محسوس ہو، دھوپ چھاؤں۔

"شمال اور جنوب کو آمنے سامنے ساون بھادوں مکان سر سے پاؤں تک سنگ مرمر کے ہیں۔" (١٨٨٥ء، بزم آخر، ٨١)

٣ - آتش بازی کی ایک قسم۔

"آتشبازی کا تماشا تو دیکھتے ہی ہو گے مہتابی، انار پھلجڑی ساون بھادوں اور گل دوپہر کی رنگ آمیزیاں کس دلربایانہ ادا سے ہمیں مفتون کرتی ہیں۔" (١٩٢٢ء، سرگزشت الفاظ، ٧٢)

٤ - ایک وضع کا فوارہ جس سے پانی بہت زور سے اچھل اچھل کر گرتا ہے۔

"ہر سرو کے مقابل ایک ایک فوارہ کسی کے منہ پر ساون بھادوں کسی کے منہ پر ہرارہ۔" (١٨٦٤ء، گلشن جانفزا، ٢٤)

٥ - ذرا سی دیر میں کچھ ذرا سی دیر میں کچھ، ناپائیدار۔

"لیکن وہ خیال ساون بھادوں کی بدلی سے زیادہ ثبات نہیں رکھتا۔" (١٨٩١ء، ایامٰی، ٥٤)

ساون بھادوں english meaning

sunshine and rain; a kind of lattice-work; a kind of fireworka kind of fire workscounterparts of a setdejectionthe two mouths of the rainy season

شاعری

  • روتے روتے مری آنکھیں ہوئیں ساون بھادوں اب خدا کے لیے مجکو نہ ستائے بادل

محاورات

  • ایسے روئے کہ ساون بھادوں کی جھڑی لگ گئی