سبز باغ کے معنی
سبز باغ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَبْز + باغ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سبز| کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم |باغ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٣٨ء سے "گلزار نسیم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
سبز باغ کے معنی
١ - وہ ہرے بھرے پیڑ جو بازیگر اپنی بازیگری سے آن کی آن میں چادر کے نیچے سے اگا کر دکھا دے؛ (مجازاً) بے حقیقت شے، وہ موہوم امر یا شے جو بہت خوش کن ہو۔
ہاشمی شکوہ حالات سے حاصل کیا ہے سبز باغوں کی حدوں سے کبھی باہر تو نکل (١٩٨٧ء، تذکرہ شعرائے بدایوں (ہاشمی)، ٣٥١:٢)
٢ - جھوٹا وعدہ، بہلاوا، مغالطہ۔
کہتے ہیں اس کو سبز قدم کس لیے رئیس کیا کالاباغ ڈیم فقط سبز باغ ہے (١٩٨٨ء، جنگ، کراچی (رئیس امروہوی)، ٨ فروری، ٣)
سبز باغ english meaning
(fig.) Deceitful promisesAbove and belowfalse hopesseducetemptvain hopes
شاعری
- نئے گل سینکڑوں کترے دکھائے سبز باغ اپنے
غلط قصے ہمیں دے کر کیے خالی دماغ اپنے - نئے گل سیکڑوں کترے دِکھائے سبز باغ اپنے
غلط قصے ہمیں دے کر کیئے خالی دماغ اپنے - سبز باغ آپ مرے اشک رواں کو نہ دکھائیں
موج پر رنگ جمے گا نہ کبھی کائی کا
محاورات
- ایسے سبز باغ دکھائے کہ پری شیشے میں اتر آئی
- سبز باغ دکھانا