سبز پری کے معنی

سبز پری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَبْز + پَری }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سبز| کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم |پری| لگانے سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٢٦ء سے "دیوان معروف" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اندر سبھا امانت میں ایک پری جو گل فام پر عاشق ہو کر اس کو اٹھوا منگواتی ہے","موج شراب","موسم بہار","ہر خوبصورت سبز چیز"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

سبز پری کے معنی

١ - سبز لباس والی ایک افسانوی پری کا نام، خیالی پری۔

"راجہ اندر کی سبز پری اور سرخ گلفام تجھ سے آنکھ نہیں ملا سکتے۔" (١٩١٣ء، انتخابِ توحید، ٧٤)

٢ - [ کنایتہ ] بھنگ۔

 زنداں سے ہراساں نہ ہو گلفام ہمارا وصل اس کو میسر ہے جہاں سبز پری کا (١٩٢٠ء، بہارستان، ٦٩٩)

٣ - سبز رنگ کی خوبصورت شے؛ خوبصورت عورت۔

"ہماری بیگم بھی سبز پری سے کم نہیں۔" (١٩١٠ء، خواب ہستی، ٨٢)

سبز پری english meaning

owner cultivatedself-cultivatedsponsored by (someone) himself

شاعری

  • کہتی تھی سبز پری ہو کے سبھا سے خارج
    راجا اندر نہ سہی جلوہ گلفام تو ہے