ست پودینہ

{ سَت + پو (و مجہول) + دی + نَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |ست| کے ساتھ فارسی اسم |پودینہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٤٨ء سے "علم الادویہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : ست پودِینے[ست + پو (و مجہول) + دی + نے]

ست پودینہ کے معنی

١ - پودینہ کا عرق۔

"شمامہ . ست پودینہ پر مشتمل ہوتا ہے۔" (١٩٤٨ء، علم الادویہ، ٥٧٣:١)