ست گزا

{ سَت + گَزا }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت عددی |سات| کی تخفیف |ست| کے ساتھ فارسی اسم |گز| کے ساتھ |ا| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٤٧ء سے "فرحت، مضامین" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

ست گزا کے معنی

١ - سات گز طویل، سات گز کا؛ (مجازاً) طویل آدمی۔

"وہ ست گزے آدمی تو کہیں غائب ہو گئے۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١٣٣:٦)