سخن سازی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Sukhan-saazi meanings and details

سخن سازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سُخَن + سا + زی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ مرکب |سُخن ساز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٩٥ء سے "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باتوں کی چالاکی","تر زبانی","جوڑ توڑ","چرب زبانی","ساز باز","سخن آفرینی","سخن پردازی","سخن پروری","سخن وری","فریب کاری"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

سخن سازی کے معنی

١ - چرب زبانی، باتوں کی چالاکی، لسانی، لفاظی۔

"چشم بددور! فن سخن سازی میں خوب ماہر ہو۔" رجوع کریں: (١٩٤٠ء، صحرا نورد کے خطوط، ١٤)

٢ - مکاری، ظاہر داری، زمانہ سازی۔

"سخن سازی کے طریقے پر کہنے لگی بیٹا اگر تجھے اصرار ہے اگر تو کہے گی تو میں یہیں رہوں گی۔" (١٨٨٨ء، ملک العزیز ورجنا، ١٣٦)

٣ - دورغ گوئی۔

 جھوٹ سب جھوٹ یہ غیروں کی سخن سازی ہے میرا ذمہ ہے جو الفت ہو سرمو دل میں (١٩١١ء، ظہیر، دیوان، ٧٦:٢)

٤ - شعرگوئی، شاعری۔

"ادھر پورا جتھا (انجمن ارباب علم) اور یہی مشغلہ سخن سازی و مشاعرہ بازی بطور کاروبار۔" (١٩٨٨ء، صحیفہ، آزادی نمبر، جولائی تا ستمبر، ٨٢)

سخن سازی or Sukhan-saazi english Translation

Oratoryelocutioneloquenceaddress; fabricationinvention; defamationchastity ; modestingglibnessinnocencevirtue

شاعری

  • صحبت آخر کو بگڑتی ہے سخن سازی سے
    کیا در انداز بھی اک بات بنالیتے ہیں
  • جھوٹ سب جھوٹ یہ غیروں کی سخن سازی ہے
    میرا ذمہ ہے جو الفت ہو سرمو دل میں
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!