سدھ بدھ کے معنی
سدھ بدھ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سُدھ + بُدھ }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |سدھ| کے ساتھ سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم |بدھ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٠٩ء سے "کلیات جرات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خبر گیری","خبر و آگاہی","درست علم یا سمجھ","دماغ کی صحت","دیکھئیے: سدھ","صحیح الحواسی","عقل و شعور","ہوش حواس","ہوش و خرد"]
اسم
اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
سدھ بدھ کے معنی
١ - ہوش، خبر، تمیز، عقل و شعور، ہوش و حواس۔
"ادبی رسالوں اور کتابوں کے مطالعہ میں ایسا گم ہوا کہ کسی اور چیز کی سدھ بدھ نہ رہی۔" (١٩٨٦ء، غبار ماہ، ٦١)
سدھ بدھ english meaning
attentioncommonsenseconsciousnessintelligence
شاعری
- پر تکلف پہنی تھی اس نے وو کول
جاتی تھی جس دیکھ سدھ بدھ تن کی بھول - ملنے کے دن جب یاد آتے ہیں سدھ بدھ بھولے جاتے ہیں
بے خود ہوجاتے ہیں ہم تو دیر بخود پھر آتے ہیں
محاورات
- تن ان کی سدھ بدھ نہ رہنا
- سانسا سدھ بدھ سبھی گھٹاوے۔ سانسا سکھ کا کھوج مٹاوے
- سدھ بدھ اپنی ٹھیک رکھ جب تجھے آوے چھو۔ چھوہے بھوت بگاڑوا اس کا میت نہ ہو
- سدھ بدھ بھولنا
- سدھ بدھ رکھنا
- سدھ بدھ لینا
- سدھ بدھ نا کھو اپنی بات لے میری مان۔ اس دنیا رہنا نہیں مت نا ہو انجان
- سدھ بدھ نہ رہنا
- نہ سدھ بدھ کی لی اور نہ منگل کی لی