سر زمین کے معنی

سر زمین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَر + زَمِین }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سر| کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم |زمین| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨١٦ء کو "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سطح زمین"]

اسم

اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )

سر زمین کے معنی

١ - سطح گیتی، زمین، ملک، علاقہ، خطہ۔

"یہ دشت ہجرت کے ان مسافروں کی حسیت ارو تجربے کا سچا اور منفرد اظہار ہے جو نئی سر زمیں پر زندگی کی توانائی اور حوصلہ مندی کا استعمارہ ہے۔" (١٩٧٩ء، دریا آخر دریا ہے، ٢٢)

سر زمین english meaning

territory

شاعری

  • ڈوبنے والے ستارے اے لب بام آفتاب
    سر زمین ہند میں ہونے کو ہے تو باریاب
  • سر زمین زلف میں کیا دل ٹھکانے لگ گیا
    اک مسافر تھا سر منزل ٹھکانے لگ گیا
  • سر زمین باغ الفت میں ترے اے فتنہ گر
    نخل قامت جب ترے سینہ فگاروں کے لگے