سر ورق کے معنی

سر ورق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَرے + وَرَق }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سر| کے بعد کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان ہی سے ماخوذ اسم |ورق| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٠٥ء، سے "لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

سر ورق کے معنی

١ - کتاب کا پہلا ورق، ٹائیٹل پیج۔

"میں نے دونوں اڈیشنوں کے سرورق اور ترقیمے کی عبارتوں کا موازنہ کیا تو ایک حیرت انگیز اور دلچسپ انکشاف ہوا۔" (١٩٨٨ء۔ نگار، کراچی، فروری، ١٠)