سر چشمہ کے معنی
سر چشمہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَر + چَش + مَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سر| کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم |چشم| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٣٢ء سے "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پانی نکلنے کی جگہ"]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
سر چشمہ کے معنی
١ - وہ جگہ جہاں سے کوئی چشمہ یا دریا بر آمد ہوتا ہے؛ منبع۔
ہماری چشم تر سے متصل آنسو نکلتے ہیں یہ سر چشمے برابر جاگتے سوتے ابلتے ہیں (١٨٥٨ء، سحر (نواب علی)، بیاض سحر، ٢١٧)
٢ - [ مجازا ] کسی بھی چیز کے نکلنے کی جگہ، منبع، مبدا۔
"دکھ کا سر چشمہ خواہ نا انصافی ہو خواہ گمراہی، لیکن دکھ اپنی جگہ ایک حقیقت ہے۔" (١٩٨٦ء، سلسلہ سوالوں کا، ٢٣)
سر چشمہ english meaning
fountain head
شاعری
- وہ خنک دل ہوں کہ جس کے نفس سرد سے آہ
دم میں یخ بستہ ہو سر چشمہ مہر رخشاں