سرزنش کے معنی
سرزنش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَر + زَنِش }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سر| کے ساتھ |زدن| مصدر سے حاصل مصدر |زنش| لگان سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٤٩ء سے "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برا بھلا کہنا","بُرا بھلا کہنا","تنبیہہ (کرنا ہونا کے ساتھ)","زجر و توبیخ","زد وکوب","سخت سست کہنا","لعنت ملامت","ڈانٹ ڈپٹ"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
سرزنش کے معنی
١ - برا بھلا کہنا، تنبیہ، ملامت، ڈانٹ ڈپٹ۔
"عجز سے چور چور، ڈرا ڈرا سہما سہما جیسے ستائش کی نہیں بلکہ سرزنش کی محفل ہو۔" (١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ١٣٧)
٢ - چبھن، کھٹک۔
جب تلک مجکو خیال مژہ پار رہا دل مرا مورد سرزنش خار رہا (١٨٧٩ء، دیوان عیش، ١٧)
٣ - سر پر زخم، سر پر زخم پڑنا۔
جھک کر اٹھا لے خود ہے سرزنش کا غم سر جنگ ہو چلی نہ اٹھا بس اب قدم (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٣٨٤:١)
سرزنش english meaning
fall a prey to tempt- tionfeel shaby