سرعت کے معنی
سرعت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سُر + عَت }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنٰی اور حالت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٠٧ء سے "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تیز ہونا","تیزی سے","عضو تناسل کا جلدی نیچے بیٹھنا یا نرم ہونا"]
سرت سُرْعَت
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
سرعت کے معنی
١ - جلدی، تیزی، پھرتی، کم وقت میں سرانجامی، تعجیل، شتابی۔
"ڈاکٹر صاحب بڑی سرعت سے نسخہ لکھ کر اس کے حوالے کر دیتے تھے۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٤٩٥)
٢ - تیزی سے حرکت، تیز رفتاری۔
"ان کی رفتار میں وہ صفت پائی جاتی تھی جسے سرعت کہتے ہیں۔" (١٩٠٠ء، شریف زادہ، ٢٨)
سرعت کے مترادف
رفتار
پھرتی, تاول, تعجیل, تیزی, جلدی, سَرَعَ, شتابی, عجل, عجلت, فوراً, فوری
سرعت کے جملے اور مرکبات
سرعت انتقال
سرعت english meaning
confused talk
شاعری
- سرعت میں براق سے براق
بیتاب مثال نظر عاشق مشتاق - وہ جست و خیزو سرعت و چالاکی سمند
سانچے میں تھے ڈھلے ہوئے سب اس کے جوڑ بند - عمر کی سرعت سے عنصر ہوگئے بیکار محض
بیچ چوراہے میں پٹکا تو سن چالاک نے - سرعت دم جدال و قتال اس کی دیکھئے
کیا حسن ہے رکاب و دوال اس کی دیکھئے - سرعت جسے کہتے ہیں وہ رگ رگ میں بھری ہے
ہر کام نئی چال نئی جلوہ گری ہے - سرعت ہے نبض کی رگ سنگ مزار میں
دل کی تپش کچھ اب بھی تپ غم سے کم نہیں - شکلیں بھی پری جرأت و سرعت کے علاوا
دو گام تھا جن کے لیئے سُو کوس کا دھاوا - شب اسریٰ میں تیری سرعت کو
باد پا برق یا نظر کہنا