سرفراز کے معنی

سرفراز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَر + فَراز }سربلند، سردار، شہید

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سر| کے ساتھ |فرازیدن| مصدر سے صیغہ امر |فراز| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٥٩٩ء سے "کتاب نورس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سر اٹھائے ہوئے","مہینے کے تیسرے دن کا نام"],

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : سَرْفَرازوں[سَر +فَرا + زوں (و مجہول)]
  • لڑکا

سرفراز کے معنی

١ - سربلند، ممتاز، معزز، عالی مرتبہ۔

"خدا سے محبت ہی انسان کو سرفراز اور مفتخر کر سکتی ہے۔" (١٩٨٨ء، صحیفہ، اقبال نمبر؛ اکتوبر، دسمبر، ٤٨)

٢ - اونچا، اونچے قد کا، بلند۔

 خیال سروِ قدِیار میں یہ رویا میں جو نخل باغ میں تھا سرفراز، ڈوب گیا (١٨٧٠ء، دیوان اسیر، ٩٦:٣)

٣ - [ کنایتہ ] جس کا ازالہ بکر ہو چکا ہو، وصل سے شاد کام۔

"اتنی شاہزادیاں خدمت میں رہتی ہیں اور سب سرفراز ہوتی ہیں۔" (١٩٠٢ء، طلسم نوخیز جمشیدی، ٧٨:٣)

سرفراز الحسن، سرفراز احمد، سرفراز تیمور، سرفراز حامد

سرفراز english meaning

be relieved [A]Sarfraz

شاعری

  • خدا تج کوں دیتا ہر یک کسف راز
    مجھے باٹ دکھلا کے کر سرفراز
  • اے سجن گر توں سرفراز کرے
    تو پکڑہت چڑے کوں باز کرے
  • کیا سرفراز حاص ہور عام سب
    کہ کرتے دُعا صبح ہر شام سب

محاورات

  • سرفراز کرنا
  • قدموں سے سرفراز ہونا

Related Words of "سرفراز":