سست رفتار کے معنی
سست رفتار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سُسْت + رَف + تار }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم صفت |سست| کے ساتھ اسم |رفتار| لگانے سے مرکب |سست رفتار| بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٣ء کو "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
سست رفتار کے معنی
١ - دھیمی رفتار والا، آہستہ چلنے والا۔
"میرا سست رفتار قلم کسی قدر تیزی سے رواں ہو گیا۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١٩)