سست گام کے معنی

سست گام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سُسْت + گام }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سست| کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم |گام| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم نیز صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٢٩ء سے "جدید سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آہستہ رو","آہستہ قدم","بطی ایسّر","سُست رفتار","سُست رو"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

سست گام کے معنی

١ - دھیما، سست رفتار، آہستہ چلنے والا۔

 میرے قدم میں برق تجسس، وہ سست گام پیچھے نہ چھوڑ جاؤں کہیں راہبر کو میں (١٩٥٠ء، لوح محفوظ، ٥٠)

شاعری

  • یہ بد جلو بھی ککھیتا بھی بد لگام بھی ہے
    حمار کوبھی ہے طاقی بھی سست گام بھی ہے
  • سخن کا قافلہ‘ سست گام اے سیماب
    رواج گرم روی‘ میرے کارواں سے چلا