سعادت مند کے معنی
سعادت مند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَعا + دَت + مَنْد }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |سعادت| کے ساتھ فارسی زبان کا لفظ |مند| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب |سعادت مند| بنا۔ اردو میں بطور |اسم صفت| استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خدمت گزار","خدمت گُزار","فرمان بردار","نیک بخت"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : سَعادَت مَنْدوں[سَعا + دَت + مَن + دوں (واؤ مجہول)]
سعادت مند کے معنی
١ - نیک بخت، مطیع، وفادار، خدمت گزار (اولاد، خورد، یا خادم وغیرہ)، فرمانبردار، خوش کردار۔
"وہ سعادت مند نہایت عقیدت کے ساتھ آگے بڑھ کر ملتا ہے۔" (١٩٨٦ء، کھوئے ہوؤں کی جستجو، ١٠)
سعادت مند کے مترادف
خوش اقبال
حلال, سپوت, سَپُوت, مطبع, مطیع, نمک, وفادار
سعادت مند english meaning
Prosperousfortunatehappyblessed; dutifulobedient
شاعری
- اٹھاے گوہ مرا کیونکر نہ مجنوں دشت وحشت میں
سعادت مند لڑکے خدمت استاد کرتے ہیں