سلف صالح کے معنی

سلف صالح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَلَفے + صالِح (کسرہ مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان میں ماخوذ اسم |سلف| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم صفت |صالح| لگانے سے مرکب توصیفی |سلف صالح| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "فغان بے خبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

سلف صالح کے معنی

١ - [ مجازا ] گزرے ہوئے نیک آباؤ اجداد، برگزیدہ لوگ، صحابہ کرام اور تابعین اور تبع تابعین وغیرہ۔

"ہمارے علماء کو . سلف صالحین کا نمونہ بننا چاہیے۔" (١٩٨٦ء، حیات سلیمان، ٤٥٩)